Friday 26 June 2020

سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک نوجوان کا خودکشی کرنے سے قبل چھوڑا گیا نوٹ

۔

اور اب ایک اور مداح ان کی موت کا صدمہ نہ برداشت کر سکا راجستھان کا بیس سالہ رہائشی نوجوان سشانت سنگھ کی موت سے دلبرداشتہ تھا۔ایسی ہی ناامیدی کے عالم میں گزشتہ روز اس نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔نوجوان نجی ادارے میں کام کر رہا تھا۔پولیس کو معلوم ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوجوان پبجی گیم کھیلنے کا عادی تھا لیکن اداکار کی موت کے بعد سے وہ گم صم تھا۔

ایک روز اس نے خود کو کمرے میں بند کیا اور پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال بھیج دیا ہے۔موت سے قبل 20 سالہ نوجوان نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ میں سشانت بھائی کے راستے پر چل رہا ہوں۔پولیس نے نوٹ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے.ا

Tuesday 23 June 2020

سشانت سنگھ راجپوت کا گھر آسیب زدہ ہونے کا انکشاف .

     

.  شانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی ے پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف کیا ہے . 
کہ سشانت کے گھر میں رہتے ہوئے میں نے اور اس نے گھر کو آسیب زدہ محسوس کیا                                          سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔     

 لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو خودکشی سے قبل کی رات کیا ہوا ،اس کے بارے میں جاننے کے لیے پولیس نے اب سشانت کی گرل فرینڈ کے فون ریکارڈز پر غور شروع کیا ہے۔ سشانت نے آخری کال اپنی گرل فرینڈ کو ہی کی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔نو گھنٹے کی تفتیش کے دوران چکرابورتی سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا ۔ کیس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی حتمی فیصلے سامنے نہیں آیا۔

Monday 22 June 2020

ایم کیو ایم کا بھارت سے پیسے لینے کا معاملہ حقیقت


،  ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنما محمد انور نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی
.جماعت کا بھارت سے رقم لینے کا معاملہ حقیقت ہے۔ اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت سے تعلقات کے حوالے سے صرف مجھے الزام دینا سراسر غلط ہے، 90 کی دہائی کی ابتدا میں ندیم نصرت نے بھارتی سفارت کار سے میری ملاقات کرائی، بھارتی سفارت کار سے پارٹی کے حکم پر وسطی لندن میں ملاقات کی تھی۔ بھارت سے پیسے لینے کی بات کو حقیقت قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت سے پیسے لے کر ہمیشہ پارٹیقیادتکو دیے
بھارت سے لی گئی رقم کا ایک روپیہ بھی زندگی بھر اپنی ذات پر خرچ نہیں کیا۔ان کا کہناہے کہ میرا ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل سے کسی بھی قسم کا تعلق نہیں ہے. 

Friday 19 June 2020

سشانت کی گرل فرینڈ، اہم انکشافات

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریعہ چکرابورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو خودکشی سے قبل کی رات کیا ہوا ،اس کے بارے میں جاننے کے لیے پولیس نے اب سشانت کی گرل فرینڈ کے فون ریکارڈز پر غور شروع کیا ہے۔

سشانت نے آخری کال اپنی گرل فرینڈ کو ہی کی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔نو گھنٹے کی تفتیش کے دوران چکرابورتی سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں سشانت راجپوت نے بھی اداکاری کی۔

وہ ان 13 افراد میں شامل تھیں جن کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔اداکار کی خودکشی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے جمعرات کو سشانت  کے بزنس منیجر اور ان کی پی آر ٹیم کے بیانات بھی قلمبند کیے۔باندرا کے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ہدایتکار شیکھر کپور کو بلایا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے لئے اداکار اور یش راج فلمز کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی بھی طلب کرلی ہے۔

Thursday 18 June 2020

کورونا وائرس کچھ مریضوں کو بہت زیادہ بیمار کیوں کرتا ہے؟

 دنیا بھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81 لاکھ سے زیادہ ہوچکی ہے 

  جبکہ ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ 43 ہزار سے تجاوز کر چکی              ہ     

دنیا کا سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکہ ہے جہاں متاثرین کی تعداد 21 لاکھ سے زائد ہے جبکہ ایک لاکھ 16 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔

برازیل دنیا میں متاثرین کی تعداد کے اعتبار کے بعد اب برطانیہ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اموات کی تعداد میں بھی دوسرے نمبر پر آ چکا ہے۔ اموات اور صحت یاب ہونے والوں کی شرح کا جائز لیں تو سوال اٹھتا ہے کہ کچھ لوگ اس مرض سے باقیوں کی نسبت زیاہ متاثر  کیوں ہوتے ہیںہ خون کا گروپ بھی اس بیماری کی شدت بڑھانے میں اثرانداز ہوسکتا ہے اٹلی، اسپین، ڈنمارک، جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے سائنسدانوں نے کام کیا تھا اور انہوں نے کووڈ 19 کے 2 ہزار بہت زیادہ بیمار افراد کا موازنہ ایسے ہزاروں افراد سے کیا تھا جن میں اس کی شدت معتدل یا علامات ظاہر نہیں ہوئی تھیں  6 جینز کی اقسام کو سنگین بیماری کے ساتھ جوڑا جن میں سے کچھ وائرس کے حوالے سے کمزور افراد پر اثرانداز ہوسکتی ہیں جبکہ بلڈگروپس کو ممکنہ خطرے کے ساتھ منسلک کیا گیا۔

خون کے 4 مرکزی گروپس ہیں  اے بی اور او، جن کا تعین خون کے سرخ خلیات کی سطح پر موجود پروٹینز سے ہوتا ہے۔ او گروپ کے حامل افراد مخصوص پروٹینز کو شناخت کرنے کے معاملے میں بہتر ہوتے ہیں، جس سے انہیں کسی حد تک تحفظ ملتا ہے۔

Wednesday 17 June 2020

سشانت سنگھ کی آخری فلم کو آن لائن ریلیز .


    .

    1. .بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی آخری فلم ریلیز کی جائے گی 
    2. فلم فیئر کی رپورٹ کے مطابق فلم دل بے چارا جلد ہی  ہاٹ اسٹار پر ریلیز ہوگی جس کا اعلان کردیا گیا ہے ۔
    3. اداکار سشانت اپنی آنے والی فلم دل بے چارہ کے تعلق سے سرخیوں میں بنے ہوئے تھے، یہ فلم 8مئی کو ریلیز ہونے والی تھی لیکن لاک ڈاؤن کے سبب فلم کی ریلیز ڈیٹ آگے بڑھا دی گئی۔
    4. کاسٹنگ ڈائریکٹر سے فلم ڈائریکٹر بنے مکیش چھابڑا کی فلم دل بے چارہ میں سشانت کے علاوہ سیف علی خان اور سنجنا سانگھی کا اہم کردار ہے۔
    • سنجنا سانگھی نے سوشل میڈیا پر ایک ایموشنل پوسٹ  لکھا ہے، سنجنا نے انسٹا گرام پر لکھا کہ ابھی تو اتناکچھ باقی تھا سشانت،آپ نے مجھے کچھ ہی وقت میں بہت کچھ سکھایا اور یادیں دیں، اس کے لئے میں ہمیشہ کے لئے احسان مند ہوں۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سوشانت سنگھ نے تین روز ممبئی کے علاقے باندرا میں واقع اپنے گھر میں خودکشی کی تھی، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکار کا گلا پھانسی کی وجہ سے گھٹا جس کے بعد اُن کی موت واقع ہوئی۔