Friday, 19 June 2020

سشانت کی گرل فرینڈ، اہم انکشافات

بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریعہ چکرابورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ٹائمز آف انڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔

کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو خودکشی سے قبل کی رات کیا ہوا ،اس کے بارے میں جاننے کے لیے پولیس نے اب سشانت کی گرل فرینڈ کے فون ریکارڈز پر غور شروع کیا ہے۔

سشانت نے آخری کال اپنی گرل فرینڈ کو ہی کی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔نو گھنٹے کی تفتیش کے دوران چکرابورتی سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا جس میں سشانت راجپوت نے بھی اداکاری کی۔

وہ ان 13 افراد میں شامل تھیں جن کے بیانات ریکارڈ کیے گئے تھے۔اداکار کی خودکشی کی تمام زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔پولیس نے جمعرات کو سشانت  کے بزنس منیجر اور ان کی پی آر ٹیم کے بیانات بھی قلمبند کیے۔باندرا کے پولیس اسٹیشن میں اپنا بیان ریکارڈ کرنے کے لئے ہدایتکار شیکھر کپور کو بلایا گیا تھا۔پولیس نے تفتیش کے لئے اداکار اور یش راج فلمز کے دستخط شدہ معاہدے کی کاپی بھی طلب کرلی ہے۔

No comments:

Post a Comment