Tuesday, 23 June 2020

سشانت سنگھ راجپوت کا گھر آسیب زدہ ہونے کا انکشاف .

     

.  شانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی ے پولیس کی تفتیش میں یہ انکشاف کیا ہے . 
کہ سشانت کے گھر میں رہتے ہوئے میں نے اور اس نے گھر کو آسیب زدہ محسوس کیا                                          سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی سے باندرا پولیس اسٹیشن میں اداکار کی خودکشی کے سلسلے میں تقریبا نو گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی اور جس کے بعد یہ انکشاف ہوا کہ اداکار کی خودکشی سے قبل جوڑے میں لڑائی ہوئی تھی۔ ایک رپورٹ کے مطابق چکرابورتی نے اس بات کی تصدیق کی کہ وہ دونوں ممبئی میں ایک ساتھ جائیداد خریدنے کے خواہاں تھے اور 2020 کے آخر تک شادی کرنے کا ارادہ تھا۔     

 لاک ڈاؤن کے دوران جوڑی ممبئی میں ایک ہی گھر میں رہ رہی تھی۔سشانت سنگھ راجپوت کی 14 جون کو خودکشی سے قبل کی رات کیا ہوا ،اس کے بارے میں جاننے کے لیے پولیس نے اب سشانت کی گرل فرینڈ کے فون ریکارڈز پر غور شروع کیا ہے۔ سشانت نے آخری کال اپنی گرل فرینڈ کو ہی کی تھی جس کا انہوں نے جواب نہیں دیا تھا۔نو گھنٹے کی تفتیش کے دوران چکرابورتی سے ان کے پروجیکٹس کے بارے میں پوچھا گیا ۔ کیس کے حوالے سے کسی قسم کا کوئی حتمی فیصلے سامنے نہیں آیا۔

No comments:

Post a Comment