Friday, 26 June 2020

سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک نوجوان کا خودکشی کرنے سے قبل چھوڑا گیا نوٹ

۔

اور اب ایک اور مداح ان کی موت کا صدمہ نہ برداشت کر سکا راجستھان کا بیس سالہ رہائشی نوجوان سشانت سنگھ کی موت سے دلبرداشتہ تھا۔ایسی ہی ناامیدی کے عالم میں گزشتہ روز اس نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کر لی۔نوجوان نجی ادارے میں کام کر رہا تھا۔پولیس کو معلوم ہونے والی اطلاعات کے مطابق نوجوان پبجی گیم کھیلنے کا عادی تھا لیکن اداکار کی موت کے بعد سے وہ گم صم تھا۔

ایک روز اس نے خود کو کمرے میں بند کیا اور پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر اسپتال بھیج دیا ہے۔موت سے قبل 20 سالہ نوجوان نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ میں سشانت بھائی کے راستے پر چل رہا ہوں۔پولیس نے نوٹ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ہے.ا

No comments:

Post a Comment